اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سابق سویت یونین کے آخری سربراہ میخائیل گوربا چوف نے جرمن جریدے اشپیگل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ملک یعنی امریکا نے اکیلے بہت زیادہ ہتھیاروں کے گودام بھر رکھے ہیں اور اس کا فوجی بجٹ دوسرے ملکوں کے مجموعی فوجی بجٹ سے زیادہ ہے تو ایسی صورت میں دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ہے۔
میخائیل گوربا چوف کا مزید کہنا تھا کہ ہتھیاروں کی نابودی کو ایک بار پھر بین الاقوامی پالیسیوں کے ایجنڈے میں شامل کرنا چاہئے۔ میخائیل گوربا چوف نے ایٹمی جنگ کے امکان پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی طاقتوں کے پاس سیکڑوں ایٹمی وار ہیڈز موجود ہیں۔ میخائیل گوربا چوف کا مزید کہنا تھا کہ یورپ میں ایٹمی ہتھیار نصب کئے گئے ہیں اور ایٹمی ہتھیاروں کے گوداموں کی کمی کا عمل سست روی کا شکار ہے۔
.......
/169